۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد محفوظ مشہدی

حوزہ/ مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ او آئی سی ، عرب لیگ سمیت کسی اسلامی ملک نے فلسطینی عوام کی عملی دفاعی مدد نہیں کی، اسرائیل کی حمایت کے لئے امریکہ نے عالمی اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم ) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔یہ دہشت گردوں کا ساتھی اور سرپرست ہے۔امریکہ ناجائز غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی سیاسی سرپرستی، مالی اور دفاعی معاونت کے باعث انسانیت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ تل ابیب کو انسانیت دشمن ریاست کی حوصلہ افزائی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ا قوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور تمام عالمی اداروں کو ناجائز صہیونی ریاست کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہا اور دنیا بھر میں دہشت پھیلانے کا ذمہ دار ہے ۔امریکہ نے تمام عالمی اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے باعث مظلوموں کی بجائے، ظالموں کی حمایت کی جا رہی ہے ۔دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل، مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق غصب کررہے ہیں ۔ اسرائیل نے 1948ءسے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے،جسے کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کا دہشت گرد نمبر ون ہے ، جو اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم کی پردہ پوشی کررہا ہے۔ اگر یہ جرائم جاری رہیں گے،تو دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ جے یو پی کے مرکزی صدرنے افسوس کا اظہار کیاکہ او آئی سی ، عرب لیگ ، سعودی عرب، اورپاکستان سمیت کوئی بھی اسلامی ملک فلسطینی عوام کی عملی دفاعی مدد کے لیے نہیں پہنچا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .